• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اردن:200 شخصیات کا مشترکہ طور پر فلسطینی رہنما کی رہائی کا مطالبہ

ہفتہ 17-09-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4381
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن میں دو ہفتے قبل گرفتار کئے گئے ایک سرکردہ فلسطینی رہنما اور بزرگ سیاست دان غازی الحسینی کی رہائی کے مطالبے کی تحریک مزید شدت اختیار کرگئی ہے۔ اردن اور فلسطین سے تعلق رکھنے والی 200 سرکردہ شخصیات نے عمان حکومت سے متفقہ طور پر غازی الحسینی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دو سو سے زائد نمائندہ فلسطینی اور اردنی شخصیات نے اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کے نام ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ حراست میں لیے گئے 75 سالہ فلسطینی رہنما اور تنظیم آزادی فلسطین کے سابق رکن غازی الحسینی کی فوری رہائی کا حکم صادر کریں۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی رہنما غازی الحسینی کی طبی حالت خراب ہے۔ وہ عمر رسیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ کئی بیماریوں کا بھی شکار ہیں۔ ان کی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں۔ اسیر رہنما کے اہل خانہ اور بچے سخت پریشان ہیں۔ اس لیے ہم سب بادشاہ سلامت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غازی الحسینی کی فوری رہائی کا حکم صادر کریں۔

خیال رہے کہ تنظیم آزادی فلسطین کے سابق رکن، تحریک فتح کی انقلاب کونسل کے سرکردہ سیاست دان اور فلسطینی لیڈر یاسرعرفات کے قریبی ساتھی غازی الحسینی کو دو ہفتے قبل اردن میں انٹیلی جنس حکام نے ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا تھا۔ ان کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

اردنی حکام کی طرف سے بھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیا بزرگ فلسطینی سیاست دان کو کیوں کر گرفتار کیا گیا ہے۔ اسیر رہنما غازی الحسینی کی بیٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد کی خرابی صحت اور گرفتاری کی وجہ سے سخت پریشان ہیں۔ انہیں نہیں بتایا جا رہا ہے کہ ان کے والد کو کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.