• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران زندگی موت کی کشمکش میں

بدھ 14-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4355
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی جیلوں میں قید کئی فلسطینی شہری طویل بھوک ہڑتال کے باعث زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ ان اسیران کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھوک ہڑتالی اسیران کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم اداروں اور تنظیم آزادی فلسطین کے زیرانتظام شعبہ امور اسیران نے اقوام متحدہ سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے چیئرمین عیسیٰ قراقع نے رام اللہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جیلوں میں متعدد فلسطینی اسیران بالخصوص مالک القاضی، محمد اور محمود البلبول نامی دو بھائیوں کی بھوک ہڑتال تیسرے مہینے میں جاری ہے۔ تینوں اسیران کو جیلوں سے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں زبردستی خوراک دینے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔

عیسی القراقع نے کہا کہ اسرائیلی انتظامیہ عدالت کی طرف سے اجازت ملنے کے بعد جاں بلب بھوک ہڑتالی اسیران کو جبرا خوراک دینے کی مذموم کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی شہریوں کی زندگیاں بچانے کے لیے موثر کردار ادا کریں۔

خیال رہے کہ آج بدھ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا 33 واں سالانہ اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ اس اجلاس کے موقع پر بھی فلسطینی بھوک ہڑتالی اسیران کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔ فلسطینی محکمہ امور اسیران نے انسانی حقوق کونسل کے رکن ملکوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کی زندگیاں بچانے کے لیے موثر کردار ادا کریں۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں زیرحراست متعدد فلسطینی شہریوں نے بلا جواز انتظامی قید کے خلاف طویل بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ ان میں تین اسیران محمد البلبول ، اس کےبھائی محمود البلبول اور مالک القاضی گذشتہ دو ماہ سے زاید عرصے سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تینوں اسیران طویل بھوک ہڑتال کے نیتجے میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی زندانوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران زندگی موت کی کشمکش میں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.