• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس کے باشندوں کو ’بلیک لسٹ‘ کرنے کی نئی خطرناک صہیونی سازش

پیر 12-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4334
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف آئے روز نت نئی سازشوں کے تانے بانے تیار کیے جاتے ہیں۔ سازشوں کے اسی نہ ختم ہونے والے تسلسل میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی بلدیہ نے پولیس، یہودی مذہبی لیڈروں اور خفیہ ادارے’شاباک‘ کے ساتھ مل کر نام نہاد الزامات کے ذریعے مشرقی بیت المقدس کے ہزاروں فلسطینی باشندوں کو بلیک لسٹ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نتائج کے اعتبار سے یہ نہایت خطرناک سازش ہے جس کا اصل مقصد مشرقی بیت المقدس میں رہنے والے فلسطینیوں پر عرصہ حیات مزید تنگ کرنا اور انہیں علاقہ چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔

رپورٹ میں فلسطینی محکمہ دفاع اراضی و مزاحمت یہودی آباد کاری کے حوالے سے بتایا ہے کہ بیت المقدس میں اسرائیلی میئر نیر برکات نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران پولیس، خفیہ ادارے شاباک اور مذہبی انتہا پسند گروپوں کی طرف سے مشرقی بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کا گھیرا تنگ کرنے کی سازشوں میں تعاون کا خیر مقدم کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی بلدیہ نے فلسطینی شہریوں پر اسرائیل کے خلاف مزاحمت کا الزام عائد کرکے ان کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔ جس فلسطینی خاندان کا کوئی فرد اسرائیلی پولیس کے خلاف احتجاج کرتے، سنگ باری کرتے یا کسی بھی دوسرے ذریعے سے مزاحمت کرتے پایا گیا تو اس پورے خاندان کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے اس کا سماجی، معاشی اور معاشرتی بائیکاٹ کیا جائے گا۔ ایسے فلسطینی خاندانوں کو شہری حقوق اور مراعات سے محروم کیا جائے گا اور ان کے مکانات مسمار کرتے ہوئے ان کی املاک ضبط کر لی جائیں گی۔

دفاع اراضی کمیٹی نے اسرائیلی بلدیہ کی اس سازش کو نہایت خطرناک قرار دیا ہے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر مزاحمت کے جھوٹے اور جعلی الزامات عاید کرنے کا اصل مقصد مشرقی بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کو وہاں سے نکل جانے پرمجبور کرنا ہے۔

کمیٹی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے اس بیان کی بھی شدید مذمت کی ہے،جس میں انہوں نے تمام فلسطینی باشندوں کو اسرائیل کے عرب شہریوں کے مشابہ قرار دیا تھا۔

کمیٹی کی طرف سے فلسطینی شہریوں کی املاک اور قیمتی اراضی پرقبضے کے لیے فوجی احکامات کی آڑ میں سازشوں پر بھی سخت تنبیہ کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ فوجی احکامات کے نفاذ کے ذریعے مال متروکہ قرار دے کر فلسطینیوں کی اراضی غصب کرنے کی سازشیں کر رہی ہے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں کی اراضی اور دیگر املاک کو متروکہ املاک قرار دے کر ان پر قبضہ کرنا عالمی قوانین کے ساتھ کھلا مذاق ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس کے باشندوں کو ’بلیک لسٹ‘ کرنے کی نئی خطرناک صہیونی سازش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.