فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عماد عوض اللہ اور عادل نامی دو فلسطینی مجاھدین کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ تھا، دونوں کو صہیونی فوج نے 10 ستمبر 1998ء کو مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا تھا۔
شہید عادل کی اہلیہ ام احمد نے بتایا کہ شوہر کو شہید ہوئے اب اٹھارہ سال ہو چکے ہیں مگر وہ ہم سے جدا ہو کر بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ میں بچے ہرلحظہ انہیں یاد کرتے ہیں۔ چاروں بچوں کو یہ احساس ہو چکا ہے کہ ان کے والد شہید ہو چکے ہیں۔ وہ بھی ایک شہید کی اولاد ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔
شہید عماد عوض اللہ کی بیٹی ندیٰ عوض اللہ نے حال ہی میں میٹرک میں اعلیٰ نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی۔ 99 فی صد نمبروں کے ساتھ اپنی کامیابی کو اس نے اپنے شہید والد کی روح کے لیے ایک تحفہ قرار دیا تھا۔
