• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج کے کریک ڈاؤن میں حماس رہنما سمیت 14 گرفتار

جمعہ 09-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4299
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں جمعرات کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے ایک سرکردہ رہنما سمیت کم سے کم 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فورسز نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں تلاشی کےدوران حماس رہنما احمد زید اور سابق فلسطینی اسیر فادی درویش کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ دونوں کی گرفتاری الجلزون پناہ گزین کیمپ سے عمل میں لائی گئی۔ رام اللہ مین بیت ریما کے مقام سے صدام ساھر البرغوثی نامی شہری کو بھی گرفتار کیا گیا۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس رہنما کی گرفتاری رات کے دو بجے عمل میں لائی گئی۔ احمد زید کو ان کے گھر سے سوتے میں اٹھایا گیا۔ بعد ازاں انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

احمد زید رام اللہ میں حماس کے اہم رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ ماضی میں بھی متعدد مرتبہ گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ صہیونی حکام نے انہیں کئی سال قبل لبنان بے دخل کردیا تھا۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عسکر کیمپ میں تلاشی کے دوران سابق فلسطینی سایر ھشام بشکار کو حراست میں لیا گیا۔

صہیونی فورسز نے نابلس میں عراق بورین کے مقام پر بھی چھاپے مارے مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ سبسطیہ قصبے میں تلاشی کے دوران عنان بحلق نامی شہری کو حراست میں لیا گیا۔

بیت لحم میں الخضر کے مقام سے سیف الدین الھو اور بسام غنیمات کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ادھر بیت المقدس میں العیساویہ کے مقام سے اسرائیلی پولیس نے دو سگے بھائیوں حامد اور آدم شفیق عبید اورشادی محیسین کو حراست میں لے لیا۔

قبل ازیں الخلیل شہر سے 21 سالہ عنان عبدالحمید اخلیل، 22 سالہ محمد حسن عادی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا۔

اسرائیلی فورسز نے جنین شہر میں تلاشی کے دوران صبری کمیل اور قلندیا سے رامی محمد سجدیہ کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج کے کریک ڈاؤن میں حماس رہنما سمیت 14 گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.