(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر الخلیل کے جنوب میں فلسطینی اسکولوں پر حملہ کیا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے الخلیل شہر کے جنوب میں فلسطینی اسکولوں پر حملے میں بچوں پر اشک آورگیس کا استعمال کیا جس سے متعدد فلسطینی بچے گھٹن کی کیفیت سے دوچار ہوگئے۔اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں میں بھی حملے کرکے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا جن میں سے چھے کا تعلق حماس سے ہے۔
اس وقت اسرائیلی جیلوں میں سات ہزار سے زائد فلسطینی قید ہیں جن میں بہت سے فلسطینی قیدی ایسے بھی ہیں جنھیں اب تک ان کا جرم بھی نہیں بتایا گیا ہے۔
