• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوج نے غزہ کے ساحل سے دو ماہی گیر گرفتار کرلیے

اتوار 28-08-2016
in فلسطین
0
0Pala4172
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ساحل سمندر میں مچھلیوں کے شکار کرنے والے فلسطینی ماہی گیروں پر صہیونی فوج نے حملہ کرکے دو ماہی گیروں کو گرفتار اور ان کی کشتیاں ضبط کرلی ہیں۔ دوسری جانب غزہ کی پٹی میں کھیتوں میں فصلوں کی کاشت کاری میں مصروف فلسطینی کسانوں پربھی فائرنگ کی گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کو علی الصباح اسرائیلی بحریہ کے اہلکاروں نے شمالی غزہ میں بیت لاھیا کے علاقے میں فلسطینی ماہی گیروں کا گھیراؤ کرکے ان میں سے دو کو حراست میں لے لیا۔

فلسطینی شہریوں کی طرف سے اسرائیلی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے والی رابطہ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیاہے کہ اسرائیلی فوج کی کشتیوں نے پہلے فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کی۔ بعد ازاں ان کا گھیراؤ کرکے دو ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے گئے فلسطینی ماہی گیروں کی شناخت عبداللطیف زکی طروش اور احمد وحید ابو احسان کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ادھر غزہ میں رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے مشرقی غزہ میں الشجاعیہ اور الزیتون کالونیوں میں فلسطینی کسانوں پر فائرنگ کی تاہم فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوج نے غزہ کے ساحل سے دو ماہی گیر گرفتار کرلیے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.