فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ترکی کی طرف سے ایک ماہ قبل ’’لیڈی لیلیٰ‘‘ نامی ایک بحری جہاز کے ذریعے کئی ٹن خوراک غزہ ارسال کی تھی۔
وزارت بہبود آبادی کی خاتون عہدیدار اعتماد الطرشاوی نے بتایا کہ ترکی کی طرف سے بھیجے گئے امدادی سامان کی تقسیم کا چوتھا مرحلہ جلد شروع ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ چوتھے مرحلے میں 15 ہزار غریب گھرانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فی کنبہ اوسط سات افراد پر مشتمل ہے جسے امداد سامان پہنچایا جا رہا ہے۔
اناطولو نیوزایجنسی سے بات کرتے ہوئے اعتماد طرشاوی نے کہا کہ ’’لیڈی لیلیٰ‘‘ جہاز سے لائے گئے سامان کی تقسیم کے پہلے مرحلے میں 11 ہزار خاندانوں کومستفید کیا گیا۔ دوسرے مرحلے میں 50 ہزار خاندانوں جب کہ تیسری مرحلے میں کئی ہزار خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی کی طرف سے بھیجے گئے امدادی سامان سے غزہ میں 76 ہزار غریب کنبے مستفید ہوں گے۔
