• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

عباس ملیشیا کے نابلس میں فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوے، تشدد، توڑپھوڑ

پیر 22-08-2016
in فلسطین
0
0Pala4104
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے عوام جہاں ایک طرف غاصب صہیونی فورسز کے مظالم کا شکار ہیں تو دوسری جانب ان کی حفاظت کے لیے قائم کردہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس بھی ان کا جینا محال کر رکھا ہے۔ گذشتہ روز بھی نابلس شہر میں نہتے فلسطینیوں کے گھروں پر سیکڑوں فلسطینی پولیس اہلکاروں نے دھاوے بولے اور گھروں میں موجود خواتین، بچوں اور دیگر افراد کو زد و کوب کیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نابلس کے پولیس سربراہ اکرم الرجوب اور میجر جنرل نضال ابو دخان کی قیادت میں سیکڑوں اہلکاروں نے اتوار کے روز شہریوں کے گھروں کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر شہریوں کو زد و کوب کیا۔ فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ کی گئی اور قیمتی سامان کی لوٹ مار کی گئی۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز فلسطینی پولیس نے نابلس میں دو فلسطینی شہریوں فارس حلاوہ اور خالد الاغبر کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ عباس ملیشیا کا کہنا تھا کہ دونوں فلسطینیوں کو پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔ قبل ازیں وہ دو پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔ تاہم مقتولین کے اہل خانہ نے عباس ملیشیا کے دعوے کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

پرانے نابلس شہر کے باشندوں کا کہنا ہے کہ جب سے عباس ملیشیا نے دو فلسطینیوں کو قتل کیا ہے اس کے بعد مقامی آبادی کا جینا حرام کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ روز عباس ملیشیا نے نابلس میں کرفیو لگا کر شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور بے گناہ شہریوں کو زد و کوب کیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کے اہلکار شہروں سے پوچھ گچھ کے دوران انہیں مقتول افراد کی نماز جنازہ میں شرکت پر سخت برا بھلا کہتے رہے۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ عباس ملیشیا کی طرف سے حلاوہ اور الزغبر خاندان اور ان کے عزیزو اقارب کو قصداً ہراساں کیا جا رہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعباس ملیشیا کے نابلس میں فلسطینیوں کے گھروں پر دھاوے، تشدد، توڑپھوڑ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.