• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

صہیونی فوجیوں کے غرب اردن میں گھروں پر چھاپے، خواتین بچوں پر تشدد

اتوار 21-08-2016
in فلسطین
0
0Pala4091
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ہفتے کے روز اسرائیلی فوجیوں نے گھر گھر تلاشی کی مہم شروع کی۔ اس مجرمانہ مہم کے دوران گھروں میں موجود خواتین، بچوں اور عمر رسیدہ افراد کو زد و کوب کیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فورسز کی بڑی تعداد نے جنوبی جنین کے یعبد ٹاؤن کا محاصرہ کیا۔ ٹاؤن کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کرنے کے بعد ایک ایک گھر کی تلاشی کا سلسلہ شروع کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گھروں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران صہیونی فوجیوں نے خواتین اور بچوں کو زد و کوب کیا۔ گھروں کے تمام افراد کا ریکارڈ مرتب کرنے کی آڑ میں نوجوانوں کے بارے میں معلومات جمع کی گئیں۔ تلاشی کی آڑ میں قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی گئی اور گھروں میں رکھے زیورات اور نقدی ان سے چھین لیے گئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فورسز نے یعبد قصبے کے باہر ناکے لگا کر فلسطینی شہریوں کی تلاشی اور ان کی شناخت پریڈ کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ اس دوران قابض فوجی ایک مقامی شہری محمود عطاطرہ کے گھر پر چڑھ گئے۔ اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کیا اور گھر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieصہیونی فوجیوں کے غرب اردن میں گھروں پر چھاپے، خواتین بچوں پر تشدد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.