(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی امور کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نے صیہونی حکومت کے خلاف مہم میں ہمیشہ فلسطینیوں کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی امور کے سربراہ اسامہ حمدان نے لبنان کے المیادین ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں ایران کا زور، ہمیشہ فلسطین کے اتحاد پر رہا ہے۔ انھوں نے صیہونی حکومت کے مقابلے میں استقامت و مزاحمت جاری رکھے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران، فلسطینی گروہوں میں اختلافات کے خاتمے اور ان میں اتحاد کے فروغ کا خواہاں رہا ہے۔ اسامہ حمدان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کی توسیع کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
