• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

الحاج سلیمان القادرکی وفات اسلامی تحریکوں کے لیے دھچکا ہے:حماس

جمعہ 19-08-2016
in حماس
0
0Pala4062
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے فلسطینی اسلامی تحریک کے بانی رہنما اور ممتاز عالم دین الشیخ الحاج سلیمان عبدالقادر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ سلیمان عبدالقادر کی موت سے عالم اسلام بالخصوص اسلامی تحریکوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ ان کا خلا ء برسوں پر نہیں کیا جا سکتا۔

خیال رہے کہ فلسطینی اسلامی تحریک کے بانی الشیخ سلیمان عبدالقادر دو روز قبل ترکی میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

حماس نے ایک بیان میں الشیخ سلیمان عبدالقادرکی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ الشیخ سلیمانی عبدالقادر اسلامی تحریکوں کے کارکنوں کے لیے بلاشبہ ایک نمونہ تھے۔ انہوں نے پوری زندگی اسلامی تحریکوں کی خدمت اور مسلمان نوجوانوں کو اسلام کے قریب کرنے میں گذار دی۔ عالم اسلام ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی تحریک کے بانی رکن مرحوم سلیمان الحاج نے نصف صدی تک بحرین اور کویت میں تدریسی خدمات انجام دیں۔ ان کے حلقہ اثر سے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے تربیت پائی۔ ان میں کئی ایسے بھی جو آج مختلف اعلیٰ عہدوں پر تعینات ہیں۔ سلیمان عبدالقادر الحاج سے کے مکتب سے فیض پانے والوں میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل بھی شامل ہیں۔

سنہ 2009ء میں متحدہ عرب امارات نے انہیں ملک سے نکال دیا تھا جس کے بعد وہ دمشق چلے گئے تھے۔ شام میں شورش کے بعد وہ مصر منتقل ہوئے مگر وہاں بھی زیادہ عرصہ نہ رہے۔وہاں سے ترکی منتقل ہوگئے تھے۔ پروفیسر عبدالقادر الحاج طویل عرصے سے مختلف امراض کا شکار تھے۔ گذشتہ روز وہ ترکی کے شہر استنبول کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieالحاج سلیمان القادرکی وفات اسلامی تحریکوں کے لیے دھچکا ہے:حماس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.