ذرائع کا کہنا ہے کہ قبلہ اوّل کے قریب ترین مقام پر کی گئی کھدائیاں زیرزمین سرنگوں کو باہم مربوط کرنے کے عمل اور اس کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کی بنیادیں کھوکھلی کرنے کی سازشوں کا تسلسل ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی محکمہ آثار قدیمہ نے حال ہی میں قبلہ اوّل کے قریب کھدائیاں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ ان کھدائیوں کے لیے صہیونی محکمہ آثار قدیمہ کو یہودی توسیع پسندی میں سرگرم ’’العاد‘‘ نامی ایک تنظیم نے فنڈز مہیا کیے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سلوان قصبے کی وادی حلوہ کالونی سے کھدائیاں شروع کی گئی ہیں۔ اب تک 25 میٹر لمبی اور 10 میٹر چوڑی ایک سرنگ کھودی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ سرنگ سطح زمین سے چار میٹر نیچے ہے۔ یہاں سے نکالا گیا سیکڑوں من ملبہ کئی بوریوں میں ڈال کر نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ البتہ ملبے سے بھرے کچھ تھیلے سطح زمین پربھی رکھے گئے ہیں۔