• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یہودیوں کو منظم کرنے کی عالم گیر صہیونی مہم کا آغاز

بدھ 17-08-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala4042
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے صہیونی تحریک کے تحت ایک نئی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم میں دنیا بھر میں یہودیوں کی شناخت کو از سرنو مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں صہیونی ریاست کے ساتھ مربوط کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ حال ہی میں بیرون ملک موجود باشندوں کے امورکی ذمہ دار وزارت کا اہم اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دنیا بھرکے یہودیوں کی شناخت مرتب کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کی جامعات میں زیر تعلیم یہودی طلباء بالخصوص شمالی امریکا کی جامعات کے یہودی طلباء طالبات کو منظم کرنے کے لیے ’’حباد‘‘، ’’عالمی‘‘ اور ’’ھلیل‘‘ نامی تنظیموں کے ذریعے ان کی شناختی تفصیلات مرتب کی جائیں گی۔ اس مقصد پر دسیوں لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ’’انٹرنیشنل موومنٹ‘‘ نامی یہودی تنظیم دنیا بھر میں آرتھوڈوکس یہودیوں کے 80 فی صد یہودی طلباء کی نمائندگی کرتی ہے۔ اس کے علاوہ ’’حباد‘‘ نامی یہودی تنظیم دنیا بھر میں پانچ لاکھ یہودیوں کی نمائندگی کرتی ہے۔

عبرانی اخبار ’’ہارٹز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر میں اسرائیل کو اپنے بعض اقدامات کے باعث شرمندی، ندامت اور تنقید کا سامنا ہے۔ اسرائیل دنیا بھر میں اپنی ساکھ بہتر بنانے کے لیے یہودیوں کی نمائندہ طلباء تنظیموں کو استعمال میں لانا چاہتا ہے۔

اسرائیلی وزارت برائے سمندر پار باشندگان نے 250 ملین شیکل یعینی 63 ملین امریکی ڈالر کے مساوی بجٹ مختص کیا ہے۔ یہ رقم دنیا بھر میں یہودی طلباء کی نمائندگی کرنے والی تنظیموں ’’ٰحباد، ھلیل اور عالمی‘‘ کو دیا جائے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.