• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

رواں سال کے دوران 9 ہزار یہودیوں نے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کی

ہفتہ 13-08-2016
in فلسطین
0
0Pala4002
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں مسجد اقصیٰ اور القدس امور کے میڈیا سینٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک نو ہزار یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں بے حرمتی کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رواں سال کے گذشتہ سات ماہ کے دوارن روزانہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ پر یہودی شرپسندوں کے دھاوے جاری رہے۔ اس دوران 8 ہزار 960 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر یلغار کرنے والے یہودیوں میں 7 ہزار 183 سول یہودی، 482 انٹیلی جنس اداروں کے اہلکار، 241 فوجی اور 1054 یہودی مدارس اور اسکولوں کے طلباء شامل تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ یہودی آباد کاروں کی یلغار اپریل کے مہینے میں 1905 درج کی گئی۔ اس کے بعد جون میں 1335 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی جب کہ جولائی میں 1049 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہودی شرپسند مذہبی مواقع کی آڑ میں مسجد اقصیٰ میں عبادت اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں داخل ہوتے ہیں۔ اس سے قبل یہودی آبادکار مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے سے اندر داخل ہوتے تھے۔ مگر اب مسجد کے مشرقی دروازے باب الرحمہ، باب السلسلہ، اور دیگر دروازوں سے بھی داخل ہوتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2016ء کے دوران 464 یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر مسجد کی بے حرمتی کی۔ فروری میں 1149، مارچ میں 1272، اپریل میں 1908، مئی میں 978، جون میں 1335 اور جولائی میں 1077 جب کہ رواں ماہ اگست میں اب تک 777 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرچکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieرواں سال کے دوران 9 ہزار یہودیوں نے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.