• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

پھوٹ کا شکار تحریک فتح بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے پرتل گئی

جمعہ 12-08-2016
in فلسطین
0
0Pala3098
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور مقبوضہ مغربی کنارے کی حکمراں تحریک فتح کی صفوں میں سامنے آنے والے انتشار نے جماعت کو مزید منتشر کردیا ہے جس کے نتیجے میں تحریک فتح آٹھ اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرانے کی کوشش کررہی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحریک فتح کے ایک ذمہ دار ذرائع نے اپنی شناخت ظاہرنہ کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک فتح میں پھوٹ نے جماعت کی قیادت کو بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے پرمجبور کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں رام اللہ میں تحریک فتح کی سرکردہ قیادت کے اجلاس کے دوران شرکاء کی اکثریت نے بلدیاتی انتخابات منسوخ کا ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غرب اردن میں تحریک فتح کی عوامی مقبولیت پہلے ہی کم تھی مگر بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران امیدواروں کے تقرر پرتحریک فتح مزید پھوٹ کا شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں اس کی عوامی مقبولیت کا گراف مزید گر گیا ہے۔ تحریک فتح کو اپنی شکست نوشتہ دیوار دکھائی دے رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے انتخابی عمل کو تعطل کا شکار کرنے کی منصوبہ بندی شروع کی ہے۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی اور غرب اردن میں تحریک فتح کی نچلی سطح کی قیادت اور کارکنان نے جماعت کے سرکردہ رہ نماؤں پر سخت تنقید کی ہے۔ غزہ میں تحریک فتح کے دسیوں کارکنان نے اجتماعی استعفے بھی دے دیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جماعتی رہ نما مخصوص لوگوں کو بلدیاتی انتخابات کے لیے اپنے نمائندے مقرر کررہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک فتح کے رام اللہ میں منعقدہ اجلاس میں اس بات پرغور کیا گیا کہ آیا صدارتی اعلان کے مطابق بلدیاتی انتخابات کو ان کی مقررہ تاریخ پر انعقاد سے روکنے کا کیا ذریعہ ہوسکتا ہے۔ اس ضمن میں صدر محمود عباس سے بھی بات چیت کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران تحریک فتح کے بعض رہنماؤں نے تجویز دی کہ انتخابی مہم ک دوران حماس کی طرف سے کسی سیاسی رکاوٹ کو بنیاد بنا کر بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرایا جاسکتا ہے۔

اجلاس کے دوران یہ بھی کہا گیا کہ صدر محمود عباس کسی ٹھوس سبب کے بغیر انتخابات کو ملتوی کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔ سب کی نظریں اس وقت حماس پرلگی ہیں۔ اگر حماس کی طرف سے کوئی سیاسی غلطی سرزد ہوتی ہے تو اس کو بنیاد بنا کر انتخابات کو غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی جائے گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieپھوٹ کا شکار تحریک فتح بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے پرتل گئی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.