• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کریک ڈاؤن میں شدت،مزید 34 شہری گرفتار

جمعہ 12-08-2016
in فلسطین
0
0Pala3096
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی مہمات کے دوران کم سے کم 34 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غرب اردن میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 14 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار کیے گئے فلسطینیوں میں سے تین پر اسرائیل کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ صہیونی حکام نے ان فلسطینیوں کو ’’دہشت گردی‘‘ کی سرگرمیوں میں ملوث قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کی مخلتف کالونیوں اور پرانے شہر میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں کے دوران 15 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ القدس سے حراست میں لیے جانے والے شہریوں کی شناخت عمر الزعانين، عبد الله دعنا، محمد عرفة، عباده نجيب، أحمد الشاويش، محمد أبو فرحة، أحمد الرازم، محمد نجيب، سائد عسيلة، ليث غيث، إبراهيم النتشة، مأمون غيث، محمود الشاويش، محمد البيومي اور مصطفى الهشلمون کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ادھر غزہ کی پٹی میں جمعہ کی صبح اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران سمندر میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کردیا۔ کارروائی کے دوران کم سے کم پانچ ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماہی گیروں کی شناخت سائد جمعه بكر، ومحمود سائد بكر، وابراهيم سائد بكر، وياسر ناصر بكر، اور أحمد محمود اللوح کے ناموں سے کی گئی ہے۔ قابض فوج نے فلسطینی شہریوں کی کشتیاں بھی قبضے میں لے لیں۔

غرب اردن کے شہروں الخلیل، جنین اور بیت لحم میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم 14 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.