• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

یرغمالی اسرائیلیوں کی رہائی فلسطینی اسیران کی رہائی سے مشروط ہے:حماس

منگل 09-08-2016
in حماس
0
0Pala3055
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے باور کرایا ہے کہ اسرائیل جب تک جیلوں میں ڈالے گئے فلسطینی اسیران کو رہا نہیں کرے گا۔ اس وقت تک غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجیوں کو بھی رہا نہیں کیا جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان عبدالطیف قانوع نے غزہ میں ریڈ کراس کے دفتر کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی دشمن کو پہلے ہمارے اسیران کو رہا کرنا ہو گا۔ اس کے بعد اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔

حماس رہنما نے اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ فلسطینی مجاھدین نے دشمن کے فوجیوں کو مہمان نہیں بنا رکھا ہے۔ انہیں جنگی قیدی بنایا گیا ہے تاکہ ان کی رہائی کے بدلے میں فلسطینی اسیران کو اسرائیلی جیلوں سے آزادی دلائی جا سکے۔ عبدالطیف القانوع کا کہنا تھا کہ مزاحمتی تنظیموں نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں قید اپنے بہن بھائیوں کی رہائی کے لیے دشمن کے فوجیوں کو جنگی قیدی بناتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جیلوں میں 7 ہزار سے زائد فلسطینی پابند سلاسل ہیں۔ ان میں 1500 فلسطینی مریض ہیں جب کہ 750 انتظامی حراست کے تحت قید کیے گئے ہیں۔ اسیران میں 400 بچے اور 70 خواتین بھی شامل ہیں۔ ادھرغزہ کی پٹی میں فلسطینی مجاھدین نے دشمن کے چار فوجیوں کو جنگی قیدی بنا رکھا ہے۔

حماس نے ماضی میں بھی متعدد بار دشمن کے جنگی قیدیوں کی رہائی کے بدلےمیں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو رہائی دلائی تھی۔ سنہ 2011ء کو اسرائیل کےایک فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں میں قید 1050 فلسطینیوں کو رہا کرایا گیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.