• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینیوں کو بے گھرکرنے کی ظالمانہ صہیونی پالیسی میں 40 فی صد اضافہ

ہفتہ 06-08-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala3024
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق ’’اوچا‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک تازہ رپورٹ میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کی صہیونی پالیسی میں شدت پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2015ء کی نسبت رواں سال فلسطینی علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری میں 40 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’اوچا‘ کی جانب سے جمعہ کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران قابض صہیونی انتظامیہ نے مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کے 20 مکانات مسمار کئے جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شہری مکان کی چھت سے محروم ہوگئے۔ مکانات مسماری کی اس کارروائی کے نتیجے میں 221 فلسطینی بالواسطہ یا براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے مکانات مسماری کی رواں سال کی بیت المقدس میں سب سے بڑی کارروائی 26 جولائی کو کی جس میں قلندیا شہر میں فلسطینیوں کے 15 مکانات ملبے کا ڈھیر بنا دیے گئے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ برس کےپہلے چھ ماہ میں 114 مکانات مسمار کئے تھے جب کہ رواں سا مکانات مسماری کی تعداد میں 40 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے مکانات مسماری کی صہیونی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کے بے گھر کرنے کے اقدام سے بیت المقدس میں حالات پرتشدد راہ اختیار کرسکتے ہیں۔

رپورٹ میں رواں سال اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں فلسطینی شہریوں کی شہادتوں کی بھی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوج نے رواں سال کے دوران 16 بچوں سمیت 60 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.