(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) شدت پسند صیہونی آبادکاروں نے وحشیانہ جارحیت جاری رکھتے ہوئے ایک فلسطینی لڑکی کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شدت پسند صیہونی آبادکاروں نے رام اللہ کے مشرقی علاقے پر حملہ کرکے ایک فلسطینی لڑکی کو زد و کوب کیا۔ اطلاعات کے مطابق شدت پسند صیہونی آبادکاروں نے رام اللہ کے مشرق میں واقع رمون گاؤں میں فلسطینی لڑکی کو، جوگاؤں میں مویشی چرا رہی تھی، زد و کوب کرنے کے بعد، اس کے تمام مویشی ہلاک کر دیئے۔ صیہونیوں نے بدھ کے روز شہید محمد الفقیہ کی حاملہ بیوی پر بھی حملہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی قوانین کی رو سے تمام صیہونی کالونیاں غیرقانونی ہیں اور غاصب صیہونی حکومت، مقبوضہ فلسطین میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر روکنے پر مبنی ہر درخواست اور مطالبے کو مسترد کردیتی ہے۔ واضح رہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں کی مدد سے شدت پسند صیہونی آبادکاروں کے ہاتھوں غرب اردن، غزہ پٹی اور مقبوضہ علاقوں میں انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک دو سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔