(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رواں ماہ امریکہ میں ہونے والی فضائی جنگی مشقوں میں پاک فضائیہ کے جنگی طیارے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے جہازوں کے ساتھ حصہ لیں گے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنگی مشقیں نیوادا کے نیلس ایئر فورس بیس پر ہونگی۔ ریڈ فلیگ مشقیں اس ماہ کے آخر میں ہونگی۔ جنگی مشقوں میں اسرائیلی ایف 16 طیارے حصہ لیں گے۔ رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں تفصیلات جاننے کیلئے اسرائیلی فوجی حکام سے رابطہ کیا گیا کہ اسرائیلی طیارے پاکستان اور امارات کے طیاروں کے ساتھ کس طرح جنگی مشقیں کرسکتے ہیں جب کہ ان کے آپس میں سفارتی تعلقات ہی نہیں مگر اسرائیلی حکام نے کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔واضح رہے کہ اس خبر کے حوالے سے پاکستانی قوم میں شدید تشویش پائی جارہی ہے ،جبکہ حکومتی سطح پر نہ تو کوئی تصدیق کی گئی ہے اور نہ تردید ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے اعلانیہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرلئے ہیں، جبکہ عرب کی بہت سے ریاستیں در پردہ اسرائیل کے ساتھ معاملات رکھتی رہی ہیں، جسکی وجہ عالم اسلام ان عرب خائن حکمرانوں سے خائف ہوچکے ہیں ،اس وقت عالم اسلام میں واحد پاکستان،لبنان، ایران و شام بچے ہیں جنہوں نے ابھی تک اسرائیل کو قبول نہیں کیا ، کیونکہ اسرائیل ناجائز طریقہ سے فلسطیوں کی سرزمین پر قابض ہوا اور آج تک ان مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کررہا ہے، لہذا سعودی نواز حکمران مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے خون کا سودہ کرنے سے باز رہیں۔