فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوشل نیٹ ورک پر منعقد ہونے والے پول سروے میں ہزاروں کی تعداد میں دنیا بھر سے رائے دہندگان شریک ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق سروے میں موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ایران کوپہلا نمبر حاصل رہا جبکہ 34%فیصد افراد نے ایران کو فلسطینی مظلوم عوام کا سب سے بڑا حامی قرار دیا، اسی طرح پاکستان% 33فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور ترکی 30%فیصد کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ سروے میں مسلم امہ کے اسلامی مرکز سعودی عرب کا نام بھی شامل کیا گیا تھا تاہم 03%فیصد رائے دہندگان نے سعودی عرب کے حق میں ووٹ کاسٹ کیا ہے۔
فلسطین نیوز کے سینئر تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب حالانکہ مسلمانوں کا مرکز ہے تاہم حالیہ دنوں اسرائیل کے ساتھ شروع ہونے والے تعلقات اور سعودی رہنماؤں کی اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں درا صل سعودی عرب کی گرتی ہوئی ساکھ کی بنیادی وجہ ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ہونے والے سروے میں بھی دنیا بھر کے عوام نے جہاں پاکستان ، ایران اور ترکی کو ہزاروں کی تعداد میں ووٹ دئیے ہیں وہاں سعودی عرب کو شاید چند ووٹ حاصل ہوئے ہیں ۔
واضح رہے کہ فلسین فاؤنڈیشن پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہونے والے سروے کا دورانیہ 48گھنٹے رکھا گیا تھا جس میں پاکستان، فلسطین سمیت دنیا بھر کے ہزاروں افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔