(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی حکومت کے ایک ممبر پارلیمنٹ نے سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو اور اسرائیلی کمپنی کے درمیان تعاون کی بات تسلیم کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ممبر پارلیمنٹ آرائیل میرگالیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کمپنیاں سعودی عرب کی قومی تیل کمپنی آرامکو کو سائبرحملوں سے محفوظ رکھنے کے لئے اس کے ساتھ تعاون کررہی ہیں۔اسرائیلی ممبرپارلیمنٹ نے یہ بات ایسی حالت میں کہی ہے کہ جب سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان برسوں سے جاری خفیہ تعلقات اب کھل کر سامنے آ رہے ہیں اور حالیہ دنوں میں سعودی عرب کے ایک وفد نے سابق سعودی جنرل انور عشقی کی قیادت میں اسرائیل کا دورہ بھی کیا تھا۔ سعودی عرب کے اس وفد کے دورہ اسرائیل پر پوری اسلامی دنیا میں غم و غصہ ظاہر کیا گیا تھا۔