• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

17 فلسطینی صحافیوں کے قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ

پیر 01-08-2016
in فلسطین
0
0Pala2064
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سنہ 2014ء کی جنگ کے دوران صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 17 فلسطینی صحافیوں کی شہادت کی یاد میں گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں ایک احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا۔ مظاہرے میں درجنوں صحافیوں اور سیکڑوں عام شہریوں نے شرکت کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سامی مندوب کے دفتر کے باہرہونے والے احتجاجی مظاہرے میں شریک صحافیوں اور دیگر شہریوں نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر 17 شہید صحافیوں کے قتل میں ملوث صہیونیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور عالمی عدالت کے کٹہرے میں لانے کے مطالبات درج تھے۔

اس موقع پر فلسطینی پریس کلب کے مندبین نے ایک قرارداد بھی پیش کی جس میں فلسطینی صحافیوں کے قتل میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کے خلاف بین الاقوامی فوج داری عدالتوں میں مقدمات کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔

فلسطینی پریس کلب کی جانب سےجاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے دیگرخطوں کی طرح فلسطینی صحافیوں کو بھی آزادانہ اور پرامن ماحول میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرنے کا بھرپور حق حاصل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی صحافیوں کے قتل جنگی مجرم ہیں اور ان کے خلاف عالمی فوج داری عدالتوں میں دہشت گردی کے مقدمات قائم کیے جانے چاہئیں۔ کیونکہ غاصب صہیونی فوجیوں نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی صحافیوں کو ان کے دفاتر میں دانستہ طورپر نشانہ بنا کر شہید کیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.