(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے لیے 323 مکانات کی تعمیر کی خاطر ٹینڈر جاری کیے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جاری کردہ ٹینڈرز کے مطابق 130 مکانات ’ھارحوماہ‘ یہودی کالونی میں، 89 جنوبی بیت المقدس میں ’غیلو‘ کالونی میں جب کہ 68 مکانات ’بسغات زئیو‘ اور 36 مکانات شمالی بیت المقدس میں ’النبی یعقوب‘ کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ٹینڈرز میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ مکانات کی تعمیر کی منظوری دو سال قبل دی گئی تھی۔ ان مکانات کے ٹینڈر پہلے بھی جاری کیے گئے تھے مگر بہ وجوہ ان پرعمل درآمد روکا گیا تھا۔