• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 22 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یہودی مورخ نے اسرائیل کو ’نوآبادیاتی استعماری‘ ریاست قرار دیا

جمعرات 28-07-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala2019
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے ایک سرکردہ دانشور، مفکر اور مورخ نے صہیونی ریاست کی نسل پرستانہ پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اسرائیل ایک نوآبادیاتی استعماری‘ ریاست ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہودی مورخ ایلن بابئے نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک کلچرل سینٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بھی دور حاضر کی نسل پرست، نوآبادیاتی اور استعماری ریاست ہے۔

کلچر سیںٹر میں اپنے کتاب ’’اسرائیل اور جنوبی افریقا‘‘ نامی اپنی کتاب کی رونمائی کی تقریب سے خطاب میں یہودی مورخ نے کہا کہ فلسطین، اسرائیل کشمکش کی از سر نو تعریف کرنے کی ضرورت ہے۔ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشمکش کو دو اقوام کے درمیان ملکیتی کے حقوق کی لڑائی قرار دینا چاہیے کیونکہ دونوں قومیں ’یہودی اور فلسطینی‘ فلسطین پراپنا اپنا حق جتلاتے ہیں۔ اس لیے میرے خیال میں فلسطین۔ اسرائیل تنازع کو استعماری نو آبادیاتی کشمکش کا نام دیا جانا چاہیے جس میں دو قومیں ایک دوسرے کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ دونوں ہی ایک مخصوص خطہ زمین پرملکیت کا دعویٰ کرتی ہیں اور دونوں کا مطمحہ نظر وہاں پر اپنی حکومت اور مرضی کا قانون نافذ کرنا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایلن بابئے نے اپنی کتاب پربھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ انہوں نے اس کتاب میں نسل پرستی کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کی جنوبی افریقا کے نسل پرستانہ دور کے مسئلے کے ساتھ مماثلت دی جا سکتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.