• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نیتن یاھو کی غیرجمہوری پالیسیوں پر برس پڑے

پیر 25-07-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1982
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت کی غیرجمہوری پالیسیوں نے صہیونی ریاست کے ابلاغی ادارے بھی سخت نالاں ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل سے نشریات پیش کرنے والے دو اہم ترین ٹی وی چینلوں’ ٹی وی 2‘ اور ’ٹی وی10‘ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت ذرائع ابلاغ کے اداروں کی آزادی سلب کرنے اور ان کا گلا گھونٹنے کی سازش کر رہی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے ذرائع ابلاغ کے اداروں کی طرف سے عاید الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے ابلاغی اداروں اور صحافیوں پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دو سرکردہ ٹی وی چینلوں ٹی وی 2 اور ٹی وی 10 نے نیتن یاھو کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔ ٹی وی چینلوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ برسراقتدار قیادت ذرائع ابلاغ کو اپنے تابع رکھنا چاہتی ہے جس کے باعث ادارے سخت دباؤ میں ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ٹی وی چینلوں کی جانب سے اسرائیلی حکومت اور وزیراعظم نیتن یاھو کو تنقید کا نشانہ بنانے کا یہ پہلا اور انوکھا واقعہ ہے۔ دونوں ٹی وی چینلوں نے جس شدت کے ساتھ نیتن یاھو اور ان کی انتظامیہ کو رگیدا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔

چینلوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو اور ان کی کابینہ کے سرکردہ وزراء چینلوں کی ابلاغی پالیسی میں مداخلت کی کوشش کرتے ہوئے ان پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت یہ چاہتی ہے کہ ملک میں ذرائع ابلاغ کے ادارے کمزور ہوں۔

چینلوں کی انتظامیہ نے نیتن یاھو کی ذرائع ابلاغ سے متعلق پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے لگتا ہے کہ حکومت ماضی کے بادشاہوں کے دور کی طرف پلٹ رہی ہے جب کسی کو حکومت وقت کے خلاف کوئی بات کہنے کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔ نیتن یاھو کی ابلاغ اداروں پر اثرانداز ہونے کی پالیسی غیرجمہوری اور صحافتی آزادیوں پر قدغنیں لگانے کے مترادف ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی ذرائع ابلاغ نیتن یاھو کی غیرجمہوری پالیسیوں پر برس پڑے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.