• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی عدالت کا 100 ایکڑ فلسطینی اراضی پر غاصبانہ قبضے کا حکم

پیر 25-07-2016
in فلسطین
0
0Pala1980
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی سپریم کورٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوبی قصبے یطا میں فلسطینی شہریوں کی ملکیتی 100 ایکڑ اراضی قبضے میں لینے کا حکم دیا ہے۔ صہیونی سپریم کورٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ اراضی اسرائیلی ریاست کی ملکیت ہے اور اسے صہیونی ریاست کے مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہودی توسیع پسندی کے خلاف سرگرم مقامی فلسطینی کمیٹی کے رابطہ کار راتب الجبور نے بتایا کہ صہیونی سپریم کورٹ نے فلسطینی شہریوں کی جانب سے دی گئی درخواست مسترد کرتے ہوئے یطا میں ’’خلہ الضبع‘‘ کے مقام پر فلسطینیوں کی 100 دونم اراضی غصب کرنے کا حکم دیا ہے۔

الجبور نے بتایا کہ مقامی فلسطینی حسین الحمامدہ نے اسرائیلی سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اسرائیلی حکام اس کی اراضی پر ناجائز قبضے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی سرکاری وکیل نے اپنے درخواست میں مذکورہ اراضی کو صہیونی ریاست کی ملکیت قرار دیا تھا۔ عدالت نے فلسطینی شہری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے صہیونی پراسیکیوٹر کا موقف درست قرار دیتے ہوئے اراضی پرقبضے کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی عدالت نے موقف اختیار کیا ہے کہ چونکہ مذکورہ اراضی پہاڑی علاقے میں واقع ہے اور اس سے فلسطینیوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے۔ اس لیے یہ اسرائیل ہی کی قانونی ملکیت ہے اور اس پر اسرائیلی انتظامیہ کا قبضہ درست ہے۔

فلسطین میں یہودی توسیع پسندی کے امور کے ماہر عبدالھادی حنتش نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ مغربی کنارے کی 1 ملین 3 لاکھ ایکڑ اراضی قبضے میں لینے کے بعد اسے صہیونی ریاست کی ملکیت قرار دے چکی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی عدالت کا 100 ایکڑ فلسطینی اراضی پر غاصبانہ قبضے کا حکم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.