• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیل کی 2 جیلوں میں 13 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال جاری

ہفتہ 23-07-2016
in فلسطین
0
0Pala1958
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی دو جیلوں ’ریمون‘ اور ’ایچل‘ میں بارہ فلسطینی اسیران نے اپنے ساتھی بلال کائد کی انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ خود بلال کاید بھی مسلسل ڈیڑھ ماہ سے اپنی بلا جواز انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال پرہیں اور ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی دو جیلوں ایچل اور ریمون میں بارہ فلسطینی 17 جولائی سے مسلسل بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کلب کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ بلال کائد کے ساتھ بھوک ہڑتال جاری رکھنے والے اسیران میں ثائر حںنی، رامی حلبی، بشار عبیدی، عوض الصعیدی، عبداللہ العباسی، محمد رمضان، باسم خندقجی، جمال یوسف، جمیل عنکوش، جب کہ بھوک ہڑتالی اسیر نضال دغلس کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایچل جیل میں دو اسیران یاسر سباتین اور نادر عقل نے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔

کلب برائے اسیران کے مندوب نے اسیران کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھوک ہڑتالی اسیران کے ساتھ اسرائیلی انتظامیہ نے رویہ مزید سخت کردیا ہے اور ان پر اجتماعی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ بھوک ہڑتالیوں کو کینٹین کے استعمال سے بھی روک دیا گیا ہے اور اسیر بلال کائد کے ساتھ یکجہتی پر قیدیوں کو فی کس 200 شیکل جرمانے بھی کیے گئے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل کی 2 جیلوں میں 13 فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال جاری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.