(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) قابض اسرائیلی فوج نےجمعرات کی صبح غزہ میں رفح شہر کے جنوب میں محدود پیمانے پر دراندازی کی کوشش کی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے چار بلڈوزر جنوبی رفح میں 100 میٹر تک کا فاصلہ طے کرکے غزہ کے اندر آگئے تھے۔ان بلڈوزروں نے اسرائیلی طیاروں اور فوجی گاڑیوں کی بھاری موجودگی میں زمین کو ہموار کرنے کی کوشش کی۔