• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نقب: عراقیب میں مسلسل چوتھے روز جھڑپیں جاری

جمعرات 21-07-2016
in فلسطین
0
0Pala1939
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) نقب کے علاقے میں قابض اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں عراقیب گاؤں کو مسلسل چار روز سے محاصرہ میں لے رکھا ہے اور وہاں موجود فلسطینیوں سے جھڑپوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی پولیس نے علاقے کی فلسطینی زمینوں کو قبضے میں لینے کی کوشش میں علاقے کو گزشتہ چار روز سے محاصرے میں لے رکھا ہے۔

عراقیب گاؤں کو اسرائیلی حکام پچھلے کچھ سالوں کے دوران 100 سے زائد بار مسمار کرچکے ہیں۔ مگر فلسطینی شہری اپنی ثابت قدمی کا اظہار کرتے ہوئے اس گاؤں کو فوراً دوبارہ تعمیر کرلیتے ہیں۔ حالیہ جھڑپوں کے دوران متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جن میں دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ کئی نوجوانوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

دریں اثناء اسرائیلی فوج بھاری مشینری کی معیت گاؤں کی زمین کو تباہ کرنے اور فلسطینیوں کے باغات کو اجاڑنے کے مشن میں مشغول رہی۔

مقامی افراد نے عرب ممبران کنیسٹ (اسرائیلی پارلیمنٹ) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے نقب میں موجود عرب آبادی کو نشانہ بنانے کی پالیسی کو ختم کرنے کے لئے فوری طور پر مداخلت کریں۔

قابض اسرائیل کے زیر انتظام علاقوں میں نقب صحراء میں نقب سمیت 45 ایسے دیہات موجود ہیں جن میں بدو قبائل بستے ہیں۔ 27 جولائی 2010ء سے اب تک اس گاؤں کو 100 سے زائد مرتبہ مسمار کیا جاچکا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر کئے جانے والے ان مظالم کے باوجود عراقیب کے شہری اپنی جدوجہد میں مصروف ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.