(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غرب اردن کے علاقے نابلس کے ایک گاؤں میں صیہونی آباکاروں نےایک فلسطینی کے گھر پر پٹرول بموں سے حملہ کیا ہے جس کی وجہ سے اس گھر میں آگ لگ گئی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مذکورہ گھر کو آگ لگانے کا جو طریقہ استعمال کیا گیا وہ وہی طریقہ ہے جو گذشتہ برس فلسطینی شہید دوابشہ کے گھر کو آگ لگانے کے لئے استعمال کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں دوابشہ کا معصوم بچہ علی سعد جل کر شہید ہو گیا تھا اور بعد میں اس کے والدین بھی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہوگئے تھے۔گذشتہ برس اس انسانیت سوز اقدام اور گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے والے دو صہیونی آبادکاروں کو صیہونی حکومت کی عدالت نے جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا جس کےنتیجے میں دونوں ہی سفاک صیہونی آزادانہ طریقے سے دندناتے پھر رہے ہیں۔
خبروں میں بتایا گیا ہےکہ بدھ کو صیہونی آبادکاروں کے اس اقدام کے نتیجے میں گھر کا مالک فلسطینی شہر دم گھٹنے کا شکار ہو گیا۔