فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے فلسطینی لڑکے شمالی شہر میں ’’راحیل کنٹرول ٹاور‘‘پر دیسی ساختہ پٹرول بم (اکواع) سے حملوں میں ملوث ہیں جس کے نتیجے میں کنٹرول ٹاور کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔
خیال رہے کہ راحیل کنٹرول ٹاور شمالی بیت لحم میں مسجد بلال بن رباح کی اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے جس پر فلسطینیوں کی جانب سے اکثر حملے ہوتے رہتے ہیں۔
گرفتار کیے گئے فلسطینی لڑکوں کی عمریں 16 اور 17 سال کے درمیان بیان کی جاتی ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے فلسطینی لڑکوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے رواں ماہ کے دوران یہودی کالونیوں سات بار پٹرول بموں سے حملے کیے ہیں۔