(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے، پیرس میں دہشت گرد گروہ منافقین کی کانفرنس میں فلسطینی انتظامیہ کے بعض اراکین کی شرکت کی مذمت کی ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی گروہوں کے اتحاد نے منگل کے روز ایک بیان میں ، پیرس میں منافقین کی نمائشی کانفرنس میں فلسطینی انتظامیہ کے رکن محمد اللحام اور دیگر نمائندوں کی شرکت اور اس میں تقریر کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کے لئے یہ بات شرمناک ہے کہ فلسطین کے نام سے کوئی وفد ایک ایسی کانفرنس میں شرکت کرے کہ جس میں دہشت گرد گروہوں کے نمائندے اور ان کی حامی حکومتیں شریک ہوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائیں۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ پیرس کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اعلان شدہ مواقف قابل مذمت ہیں کیوں کہ یہ ملک شروع سے ہی غاصب صیہونیوں کے مقابلے میں ملت فلسطین کی مزاحمت و استقامت کی تکیہ گاہ رہا ہے۔
فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کے اتحاد نے اعلان کیا کہ ایران ایسی حالت میں ملت فلسطین کے حقوق کا دفاع جاری رکھے ہوئے کہ جب دیگر ملکوں نے خود کو فلسطین کی حمایت سے دور کرلیا ہے اور وہ ملت فلسطین مخالف سازش کے ایک فریق میں تبدیل ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ منافقین نے اپنے اہداف کو زندہ رکھنے کی غرض سے گذشتہ دنوں پیرس میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا ہے۔