(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں سرکاری سطح پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2016ء کے وسط تک مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینی باشندوں کی تعداد 4 ملین 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
فلسطینی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ موصول ہوئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 2.45 ملین مرد اور 2.36 ملین خواتین ہیں۔فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں کل 2.93 ملین فلسطینی باشندوں میں 1.49 ملین مرد جب کہ 1.44 ملین خواتین ہیں۔ غزہ کی پٹی میں کل 18 لاکھ 80 ہزار آبادی میں 9 لاکھ 56 ہزار مرد اور 9 لاکھ 25 ہزار خواتین ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہری علاقوں میں فلسطینی آبادی کا 73.9 فی صد ، دیہاتوں میں 16.6 فی صد جب کہ پناہ گزین کیمپوں میں 9.5 فلسطینی آباد ہیں۔
عمر کے تناسب کے مطابق 14 سال کی عمر کے کل افراد کی تعداد 39 فی صد ہے۔ ان میں 36.9 فی صد غرب اردن اور 42.8 فی صد غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔
اسی طرح 65 سال کی عمر کے افراد کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ سنہ 2016ء کے وسط میں جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 65 سال یا اس سے زائد عمر کے 2.9 فی صد افراد میں 3.2 فی صد غرب اردن جب کہ 2.4 فی صد غزہ میں رہتے ہیں۔
آبادی میں گنجانیت کے اعتبار سے غزہ پہلے نمبر پرہے جہاں فی مربع کلو میٹر علاقے میں 5154افراد رہائش پذیر ہیں۔ غرب اردن میں فی مربع کلو میٹر 519 جب کہ فلسطین میں مجموعی طورپر 800 افراد فی مربع کلو میٹر آباد ہیں۔
رپورٹ میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں فلسطین میں فی ہزار افراد میں شرح پیدائش میں کمی آئے گی۔ اس وقت فی ہزار افراد میں سالانہ 30.9 افراد پیدا ہو رہے ہیں جب کہ 2020ء میں یہ شرح 29 فی ہزار پر آ جائے گی۔
شرح اموات کافی کم ہے۔ فلسطین میں اس وقت فی ہزار افراد میں شرح اموات 3.5 فی صد ہے جب کہ 2020ء میں یہ شرح 3.4 فی صد پرآ جائے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 سال سے زاید عمر کے افراد کل آبادی کا 45.8 فی صد ہیں۔ ان میں 45.5 فی صد غرب اردن اور 46.4 فی صد غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔
مردوں کے ساتھ محنت مزدوری اور گھر سے باہر کام کاج میں کل 19.4 فی صد خواتین مردوں کے شانہ بہ شانہ کام کرتی ہیں۔ ان میں غرب اردن میں 17.7 اور غزہ میں 22.3 فی صد خواتین کام کاج کرتی ہیں۔
مجموعی طور پر 26.6 فی صد فلسطینی بے روزگار ہیں۔ ان میں 18 فی صد غرب اردن اور 41.2 فی صد غزہ میں رہائش پذیر ہیں۔
مردوں میں بے روزگار فراد کی شرح 42.8 فی صد جب کہ خواتین میں 22.3 فی صد ہے۔ گذشتہ برس کی نسبت رواں سال 15 سال سے زائد عمر کے افراد میں 3.3 فی صد اضافہ ہوا۔ ان میں 1.5 فی صد مرد جب کہ 5.1 فی صد خواتین ہیں۔