(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت مختلف سازشی منصوبوں پرعمل کررہی ہے ۔
جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے ناصر ابوشریف نے ” یوم قدس اور ذمہ دارانہ زںدگی کے زیرعنوان منعقدہ ایک نشست سے خطاب میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت مقبوضہ فلسطین میں امن قائم کرنے کے لئے مختلف سازشی منصوبوں اور پالیسیوں پر کام کررہی ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر چہ صیہونی حکومت کو عالمی طاقتوں کی وسیع حمایت حاصل ہے لیکن اس کے باوجود اس کو مقبوضہ علاقوں میں بدامنی اور مزاحمت کا سامنا ہے اسی لئے اس نے فلسطینی عوام کے خلاف تشدد آمیز کارروائیاں تیز کردی ہیں ۔
ناصرابو شریف نے ، سلامتی سے متعلق متعدد کانفرنسوں کے انعقاد، اہم عرب ملکوں کے ساتھ روابط معمول پرلانے کی کوششوں، ترکی کے ساتھ تنازعات ختم کرنے کی کوشش، ایران کو عرب ملکوں کا دشمن ظاہر کرنے اور اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی سرکوبی کو، صیہونی حکومت کے سازشی منصوبوں اور پالیسیوں میں شمار کیا۔
جہاد اسلامی فلسطین کے نمائندے ناصرابوشریف نے کہا کہ اگر امت اسلامیہ متحد ہوجائے تو صیہونی حکومت خود بخود نابود ہوجائے گی اور اس کے خلاف کسی اقدام کی ضرورت نہیں رہے گی۔