• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

اسرائیلی فوج کی قبلہ اوّل میں اعتکاف بیٹھے روزہ داروں پر چڑھائی

اتوار 26-06-2016
in فلسطین
0
0Pala1798
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے اتوار کو علی الصباح مسجد اقصیٰ میں اعتکاف بیٹھے روزہ داروں اور دوسری عبادت گذاروں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں درجنوں نہتے روزہ دار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی فوج کی جانب سے نمازیوں پر یہ اشتعال انگیز حملہ اتوار کو علی الصباح اس وقت کیا جب معتکفین نماز فجر کے بعد تلاوت میں مشغول تھے۔

مسجد اقصیٰ پر چڑھائی سے قبل قابض فوج نے مسجد پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں مسجد میں داخل ہونے والے اور اندر موجود سیکڑوں افراد دم گھٹنے سے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

مسلح اسرائیلی کے دہشت گردوں نے مسجد میں گھس کر اعتکاف میں بیٹھے روزہ داروں پر بہیمانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں درجنوں نمازی اور روزہ دار لہو لہنا ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کی اس وحشیانہ کارروائی پر فلسطینی عوام میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے اور مسجد اقصیٰ سمیت حرم قدسی میں صورت حال کافی کشیدہ بیان کی جاتی ہے۔

ادھر فلسطینی محکمہ اوقاف کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں روزہ داروں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کو غیرانسانی اور مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت قرار دیا ہے۔

محکمہ اوقاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم اس وقت ہوا جب فلسطینی نمازیوں نے اسرائیلی فوج کو مسجد اقصیٰ کا مراکشی دروازہ یہودی آباد کاروں کے لیے کھولنے کے خلاف مزاحمت کی۔ اس پر قابض فوج نے فلسطینیوں روزہ داروں کے خلاطاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے تیس سال سے کم عمر افراد کے قبلہ اوّل میں داخلے پرپابندی عائد کردی ہے اور تیس سال سے کم عمر معتکفین کو اعتکاف توڑنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے تشدد سے کئی معتکفین زخمی ہوئے ہیں جب کہ چار کو مسجد سے اٹھانے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیلی فوج کی قبلہ اوّل میں اعتکاف بیٹھے روزہ داروں پر چڑھائی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.