• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غرب اردن کے الخلیل شہر میں دیوار فاصل کی تعمیر شروع

ہفتہ 25-06-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1785
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزارت دفاع کی منظوری کے بعد قابض فوج نے فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوبی شہرالخلیل میں دیوار فاصل کے نئے بلاک کی تعمیر شروع کردی ہے۔ عالمی سطح پر غیرقانونی اور غیرآئینی قرار دی گئی دیوار کی تعمیر کی منظوری سابق وزیردفاع موشے یعلون کی جانب سے چھ ماہ قبل دی گئی تھی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فوج نے جنوبی الخلیل میں دیوار فاصل کی تعمیر شروع کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دیوار فاصل کی تعمیر کے لیے کروڑوں شیکل کی رقم مختص کی گئی ہے۔

جنوبی اور جنوب مغربی الخلیل میں دیوار کی تعمیر کے ذریعے تل ابیب کے جنوب میں واقع کریات گات اور لخیش کے علاقوں کو الخلیل سے الگ کرنا ہے۔

سابق اسرائیلی وزیردفاع موشے یعلون نے چھ ماہ قبل یہاں پر اس وقت دیوار کی تعمیر کی منظوری دی تھی جب مبینہ طورپر الخلیل کے رہائشی ایک فلسطینی نے تل امیں داخل ہوکر فائرنگ کرکے چار یہودی ہلاک اور سولہ زخمی کریئے تھے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر کے بعد سے جاری تحریک انتفاضہ القدس کے دوران فلسطینیوں کی انفرادی مزاحمتی کارروائیوں میں 39 صہیونی ہلاک اور 600 زخمی ہوچکے ہیں جب کہ اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 220 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن کے الخلیل شہر میں دیوار فاصل کی تعمیر شروع
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.