• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

بیت المقدس: 55 شرپسند صہیونی قبلہ اوّل کی بے حرمتی کے مرتکب

جمعرات 23-06-2016
in فلسطین
0
0Pala1761
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں غاصب یہودی آباد کاروں کی جانب سے مسجدا قصیٰ کی بے حرمتی کا اشتعال انگیز سلسلہ روز مرہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کو اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں کے کئی گروہ قبلہ اوّل میں داخل ہوئے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی کھلے عام بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والے یہودیوں کی تعداد 55 سے زائد تھی اور انہیں اسرائیلی فوج، پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔

مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا یہ سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب فلسطینی روزہ دار بھی مسجد اقصیٰ میں عبادت کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہو رہے ہیں۔ ماہ صیام کے پہلے دو ہفتوں میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں کے باعث حالات کافی کشیدہ رہے ہیں۔ یہودی آباد کاروں اور مسجد کے محافظوں کے درمیان تصادم کی بھی اطلاعات ہیں۔ یہودی آباد کار تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے قبلہ اوّل میں داخل ہو رہے ہیں جب کہ قبلہ اوّل کے محافظ انہیں روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بدھ کو بڑی تعداد میں یہودی آباد کار مسجد کے خارجی دروازوں باب القطانین، الحدید اور الاسباط میں دیکھے گئے۔

یہودی آباد کاروں کی آمد کے موقع پر فلسطینیوں کو قبلہ اوّل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا جس پرانہوں نے قبلہ اوّل کے باہر کھڑے ہو ’’تکبیر‘‘(اللہ اکبر) کے نعرے بھی لگائے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس: 55 شرپسند صہیونی قبلہ اوّل کی بے حرمتی کے مرتکب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.