(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مصری فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے جنوبے قصبےرفح کے قریب بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک تیرہ سالہ فلسطینی بچی زخمی ہو گئی۔
مقامی فلسطینی شہریوں نے القدس پریس کوبتایا کہ مصری فوج نے سوموار کےروز تل سلطان کالونی میں فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی، جس کی زد میں آ کر ایک 13 سالہ فلسطینی لڑکی ملک القاضی زخمی ہو گئی۔ زخمی بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔غزہ میں یوسف النجار اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کو گولیاں لگنے سے درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔
خیال رہے کہ مصری بحرہہ کی جانب سے اکثر غزہ کی پٹی میں شہریوں پر فائرنگ کی جاتی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک کئی فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔