• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 11 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

غرب اردن، بیت المقدس میں کریک ڈاؤن خواتین سمیت 14 گرفتار

پیر 20-06-2016
in فلسطین
0
0Pala1731
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں دو خواتین سمیت کم سے کم 14 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے اتوار کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں رام اللہ، البیرہ، نابلس، بیت لحم اور طولکرم جب کہ بیت المقدس میں چھاپے مارے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے حسب روایت جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گرفتار فلسطینیوں میں اسرائیلی فوج اور صہیونی ریاست کی سرکاری تنصیبات پرحملوں میں ملوث اور سیکیورٹی اداروں کومطلوب فلسطینی بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار فلسطینیوں میں مزاحمتی سرگرمیوں میں ملوث فلسطینی بھی شامل ہیں۔ بیت المقدس میں العزریہ اور دوسرے مقامات پر چھاپے مارے گئے اور فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔

فلسطن میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے’کلب برائے اسیران‘ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رام اللہ اور البیرہ میں تلاشی کے دوران چار فلسطینیوں 26 سالہ عطا ارحیمی، 16 سالہ معاذ ابو سمرہ اور دو سگے بھائی ولید اور بکرتوفیق کو حراست میں لیا گیا۔ شمالی بیت المقدس میں العیزیریہ کے مقام سے 34 سالہ خاتون صباح محمد فرعون اور چار بچوں کی ماں 35 سالہ شیریں خلیل البصہ کو گرفتار کیا گیا۔

ادھر غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کےدرمیان جھڑپوں کے دوران متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے۔ طولکرم سے ایک فلسطینی شہری کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شہری کی شناخت 22 سالہ عبیدہ سہیل محمود عبداللہ کے نام سے کی گئی ہے۔

الخلیل شہر میں سحری اور نماز فجر کے اوقات میں تلاشی کی کارروائیوں میں تین شہریوں مصعب جمال رجوب، رمزی صبارنہ اور عبداللہ خلیل کو حراست میں لیا گیا، جنوبی نابلس میں تلاشی کے دوران دو سگے بھائیوں عبدللہ اورمحمد جہاد مسیمی کے علاوہ عصام براہمہ نامی شہری کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغرب اردن، بیت المقدس میں کریک ڈاؤن خواتین سمیت 14 گرفتار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.