• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 11 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

نمازیوں کے جمع غفیر نے قبلہ اوّل کے خلاف صہیونی سازشیں ناکام بنا دیں

پیر 20-06-2016
in فلسطین
0
0Pala1730
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے ممتاز عالم دین اور قبلہ اوّل کے امام وخطیب الشیخ عکری صبری نے فلسطینی عوام کی جانب سے بھاری تعداد میں قبلہ اوّل میں حاضری دینے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے جم غفیر نے یہ ثابت کیا ہے کہ غاصب صہیون دشمن قبلہ اوّل کے خلاف اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم نے ماہ صیام کے دوران اسرائیلی رکاوٹوں کو عبور کرکے قبلہ اوّل میں پہنچ کریہ ثابت کیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج اور ریاستی اداروں کی جانب سے فلسطینیوں کی آمد ورفت اور القدس میں داخلے پرعائد پابندیوں کے باوجود لاکھوں شہری مسجد اقصیٰ پہنچ رہے ہیں تو یہ اس بات کا بین ثبوت ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کو تنہا کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔ اگر اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کی آمد پرپابندیاں عائد نہ کی جائیں تو مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والوں کی تعداد کئی گنا بڑ سکتی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں آمد روکنے کے لیے بیت المقدس کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا تھا لیکن اس کے باوجود دو لاکھ فلسطینی نماز جمعہ میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ صہیونی دشمن فوجی طاقت اور پولیس کی مدد سے فلسطینی نمازیوں کو ہراساں کرنے اور انہیں مسجد اقصیٰ میں آنے سے روکنے کی مذموم سازشیں کررہا ہے۔ دوسری طرف انتہا پسند یہودیوں کو قبلہ اوّل میں داخل ہونے اور مذہبی رسومات کی ادائیگی میں ہرممکن سہولت مہیا کی جا رہی ہے۔ یہ تمام اور اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اسرائیل ایک طے شدہ منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ کا اسٹیٹس تبدیل کرنے کی راہ پرگامزن ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.