• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 11 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی شہر کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر اسرائیلی پابندی

پیر 20-06-2016
in فلسطین
0
0Pala1727
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی انتظامیہ نے مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہری ’’اللد‘‘ کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے بعد فلسطینی شہریوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ اسلامی تحریک کے ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیلی بلدیہ کی جانب سے مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کو نسل پرستانہ سازشوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دو روز قبل اللد شہر کی مقامی اسرائیلی حکومت نے شہر کی تمام مساجد کی انتظامیہ کو ایک نوٹس جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اذانوں کے لیے لاؤڈ اسپیکر کا استعمال نہ کریں ورنہ مساجد سے لاؤڈ اسپیکر اٹھا لیے جائیں گے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لاؤڈ اسپیکر پر دی جانے والی اذانوں کے نتیجے میں یہودی آباد کاروں کے آرام و سکون میں خلل پڑتا ہے۔ لہٰذا لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب اسلامی تحریک کے ارکان کنیسٹ مسعود غنایم، عبدالحکیم حاج یحییٰ اور طلب ابو ھرار نے اپنے الگ الگ بیانات میں اللد شہر میں یہودی انتظامیہ کی طرف سے عائد کردہ پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کرنا نسل پرستی کی بدترین شکل اور فلسطینیوں کے مکانات مسماری کی ظالمانہ پالیسیوں کا تسلسل ہے۔

عرب ارکان کنیسٹ کا کہنا ہے کہ اللد بلدیہ کے سربراہ ایک معروف انتہا پسند اور نسل پرست شخصیت ہیں اور دانستہ طورپر ماہ صیام میں فلسطینی روزہ داروں کو ہراساں کرنے کے ساتھ ساتھ مذہبی آزادیوں پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.