(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین صیہونی حکومت سے نہیں ڈرتے۔
حماس کے سیاسی دفتر کے سینیئر رکن محمود الزھار نے قطر سے وابستہ اخبار العربی الجدید سے اپنے انٹرویو میں غزہ کے خلاف صہیونی حکومت کی ممکنہ جنگ کے بارے میں کہا کہ فلسطینی مجاہدین صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں اور وہ صیہونی وزیرجنگ آویگدر لیبرمین کی دھمکیوں سے بالکل نہیں ڈرتے۔حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت نے اگر غزہ پر حملہ کیا تو فلسطینی مجاہدین کا جواب بہت سخت ہوگا- حماس کے رہنما محمود الزھار نے عرب سربراہوں کو نصحیت کی کہ وہ اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ نہ کریں۔