(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی جیلوں میں قید چار فلسطینی گذشتہ آٹھ ماہ سے مسلسل قید تنہائی کا شکار ہیں۔ یہ چاروں قیدی اسرائیل کی ’’ایچل‘‘ جیل کی ’’الشامور‘‘ نامی بیرک میں پابند سلاسل ہیں۔
کلب برائے اسیران کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ قید تنہائی کا شکار فلسطینیوں میں ولید عبدالرسول مسالمہ منیر ابو ربیع، سعید صالح اور حسن عیسٰی شامل ہیں۔ وہ 26 اکتوبر 2015ء سے مسلسل قید تنہائی میں ڈالے گئے ہیں۔اسیر مسالمہ نے اپنے وکیل سے ملاقات کے دوران کہا کہ آٹھ ماہ سے انہیں عدالت میں بھی پیش نہیں کیا گیا۔ انہوں نے متعدد مرتبہ اپنی قید تنہائی ختم کرنے کا مطالبہ کیا مگر اسرائیلی جیل انتظامیہ ان کے مطالبات کو نظر انداز کر دیتی ہے۔