(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے وحشیانہ حملے تیز کر دیئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعرات کو غرب اردن کے شہر قلقیلیہ پر حملہ کر کے کم سے کم ایک فلسطینی نوجوان کو زخمی اور سات دیگر کو گرفتار کرلیا ہے۔صیہونی فوجیوں نے اسی طرح بیت اللحم کے شمال میں واقع عایدہ کیمپ پر حملہ کر کے دو فلسطینی بچوں کو گولی مار کر زخمی اور دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔
خبروں میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پرفلسطینی نوجوانوں اور صیہونی فوجیوں کےدرمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ صیہونی فوجیوں نے الخلیل شہر کے قریب یطا نامی گاؤں کا محاصرہ اور زیادہ سخت کر دیا ہے۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے اس گاؤں پر حملہ کر کے لوگوں کے گھروں کی بھی تلاشی لی۔ صیہونی حکومت نےاس گاؤں کے لوگوں سے کہا ہے کہ ان کے گھروں کو منہدم کر دیا جائے گا۔