(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے جنگی طیاروں نے فلسطین کے جنگ سے متاثرہ علاقے غزہ کی پٹی میں متعدد فضائی حملے کئے ہیں تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق منگل کی شام اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے جنوب مشرقی غزہ کے جحر الدیک قصبے میں زرعی زمین پر بمباری کی جس کے نتیجے میں فصلوں کو نقصان پہنچا۔اسرائیل کے جنگی طیاروں کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل غزہ کے گرد لگائی گئی نام نہاد حفاظتی باڑ کے قریب گر کر پٹھا، جس کے نتیجے میں زمین میں گہرا گڑا پڑ گیاتاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
خیال رہے کہ سنہ 2014ء میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل نے 52 روز تک جنگ مسلط کیے رکھی تھی جو آخر کار مصر کی ثالثی کے تحت بند ہوئی۔ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج آئے روز غزہ کی پٹی پر بمباری کرتی ہے۔