• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 10 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کو ’یو این‘ کمیٹی کی قیادت دے کر دہشت گردی کو بڑھاوا دیا گیا

بدھ 15-06-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1689
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی قیادت اسرائیل کو سپرد کیے جانے پر انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے انسداد دہشت گردی کمیٹی کی قیادت صہیونی ریاست کو سپرد کیے جانے پر کہا ہے کہ اس فیصلے سے دہشت گردی کی مزید حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق برطانیہ کے صدر مقام لندن میں قائم عرب ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی قوانین اور انسداد دہشت گردی کمیٹی کی قیادت اسرائیل کو سونپ کر یہ ثابت کیا گیا ہے کہ عالمی ادارہ دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل پوری دنیا میں دہشت گردی کا مرتکب، دہشت گردوں کو پناہ دینے میں ملوث اور فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی سنگین پامالی میں ملوث ہے۔ عالمی سطح پر صہیونی ریاست کو بین الاقوامی قوانین کو تاراج کرنے والا ملک قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے باوجود عالمی ادارے کی جانب سے صہیونی ریاست کو اس اہم کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جانا انتہائی افسوسناک ہے۔ اس سے پوری دنیا میں بالخصوص مشرق وسطیٰ میں دہشت گردی کی مزید حوصلہ افزائی ہو گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی اور لیگل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اسرائیل کو کمیٹی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں مسلمان ممالک کی جانب سے اس فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے غیرمنصفانہ قرار دیا ہے۔ انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں کی جانب سے بھی اقوام متحدہ کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کے منافی قرار دیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل کو ’یو این‘ کمیٹی کی قیادت دے کر دہشت گردی کو بڑھاوا دیا گیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.