(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یورپی یونین کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں سمندری پانی کو صاف کر کے اسے قابل استعمال بنانے کے لیے نئے پلانٹس لگائےگئے ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کے ہائی کمیشن برائے سیاسی امور ’’یوھانس ھان‘‘ نے غزہ کی پٹی میں سمندری پانی صاف کرنے کے پلانٹس کا افتتاح کیا۔وسطی غزہ میں سمندری پانی صاف کرنے کے کارخانے کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر ہان کا کہنا تھا کہ ہم نے پانی صاف کرنے کے سلسلہ وار پلانٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پہلا پلانٹ وسطی غزہ میں دیر البلح پناہ گزین کیمپ میں لگایا گیا ہے۔ اس پلانٹ سے صاف ہونے والا پانی وسطی اور جنوبی غزہ کی پٹی کی عوامی ضروریات پوری کرے گا۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یورپی عہدیدار کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے تعاون سے لگائے گئے پلانٹ سے یومیہ چھ ہزار مکعب لیٹر پانی شہریوں کو ملے گا۔ منصوبے پر 10 ملین یورو لاگت آئے گی اور اس سے ابتدائی طورپر 75 ہزار فلسطینی مستفید ہوں گے۔