• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 9 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بیت المقدس: یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 258 گھروں کا صہیونی منصوبہ

بدھ 15-06-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0463
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ یہودی توسیع پسندی میں سرگرم متعدد تنظیموں نے خفیہ طورپر مقبوضہ بیت المقدس میں نئی تعمیرات کی منظوری حاصل کی ہے۔ یہودی تنظیموں کی جانب سے بیت المقدس کے علاقوں العیسویہ، الطور اور لفتا کے مقامات پر یہودی آباد کاروں کے لیے 258 گھر، ایک اسکول، ایک معبد اور پارک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے زیراہتمام ’’الناحل‘‘ یوتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں تعمیراتی کاموں کی ذمہ داری پلاننگ کمیٹی نے مشرقی بیت المقدس کے مختلف مقامات پر 258 گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہودی توسیع پسندی میں سرگرم تنظیموں کا کہنا ہے کہ نئی تعمیرات کا افتتاح جلد ہو گا۔ اس سلسلے میں 23 جون کو ہونے والے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس اجلاس کے دوران سیاسی بنیادوں پر منصوبے پر آنے والے اعتراضات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں یہودیوں کے ایک نئے پارک کے لیے العیسویہ میں فلسطینیوں کی 734 دونم اراضی مختص کی گئی ہے۔ الطور قصبے میں موجود یہودی کالونیوں میں مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ اسی علاقے میں ایک چھوٹا پارک، ایک سیرگاہ، اسکول اور ایک معبد بھی بنایا جائے گا۔

فی الحال مذکورہ تعمیرات کا نقشہ واضح نہیں کیا گیا، تاہم فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام نے العیسویہ اور الطور میں 23 فلسطینی مکانات گرانے کی دھمکی دے رکھی ہے۔ یہودی تنظیمیں ان گھروں کو گرانے کا انتظار کررہی ہیں۔ اس کے بعد وہ یہودیوں کے لیے نئی تعمیرات شروع کریں گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبیت المقدس: یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 258 گھروں کا صہیونی منصوبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.